اردو

urdu

By

Published : Feb 16, 2021, 8:58 PM IST

Updated : Feb 17, 2021, 6:51 AM IST

ETV Bharat / state

ہر لائن مین کا بیمہ کرایا جائے: روہت کنسل

پی ڈی ڈی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں روہت کنسل نے لائین مینز کے ساتھ ساتھ ڈی آر ڈبلیو، ڈی پی ایل اور ٹی ڈی ایل ورکرز کو تحفظات فراہم کرنے پر زور دیا۔

Every lineman to be insured for life and injury: Kansal
ہر لائن مین کا بیمہ کرایا جائے: روہت کنسل

جموں و کشمیر میں محکمہ پی ڈی ڈی کے پرنسیپل سیکریٹری روہت کنسل نے گرمیوں کے ماہ میں بجلی سپلائی کے متعلق جموں میں آج پی ڈی ڈی افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔

اس میٹنگ میں انہوں نے لائین مینز کے ساتھ ساتھ ڈی آر ڈبلیو، ڈی پی ایل اور ٹی ڈی ایل ورکرز کو تحفظات فراہم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر کام کر رہے ورکرز کی حفاظت ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ انہوں نے محکمہ کے اعلی عہدیداران کو ہدایت دی کہ زمینی سطح پر کام کر رہے ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

پرنسپل سکریٹری نے جے پی ڈی سی ایل کے افسران سے کہا 'وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ٹرانس فارمرز جنہیں مرمت کی ضرورت ہے، انہیں گرمیوں کے مہینے شروع ہونے سے قبل کام کے لائق بنایا جائے'۔

یہ بھی پڑھیے
لاپتہ سابق اخوانی کی بازیابی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں خراب ٹرانسفارمرس کو 24 گھنٹوں کے اندر تبدیل کیا جانا چاہیے اور دیہات میں 48 گھنٹوں کے اندر اندر ٹرانسفارمر بدلے جائیں۔

اس دوران جے پی ڈی سی ایل کے ایم ڈی نے بتایا کہ اپریل ماہ تک صوبہ جموں میں 85 نئے ٹرانسفارمرز سمیت کل 1382 ٹرانسفرس اسٹاک میں جمع کیے جائیں گے۔

Last Updated : Feb 17, 2021, 6:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details