اردو

urdu

ایس سی ایس ٹی سے متعلق بیان بازی پر سیاست گرم

By

Published : Feb 15, 2020, 5:34 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:51 AM IST

سپریم کورٹ کی جانب سے حال میں ایس سی ایس ٹی کی نوکریوں میں ایئر پرموشن، تحفظ سے متعلق کیے گئے تبصرے پر سیاست گرما گئی ہے۔

ایس سی ایس ٹی سے متعلق بیان بازی پر سیاست گرم
ایس سی ایس ٹی سے متعلق بیان بازی پر سیاست گرم

سنیچر کے روز جموں و کشمیر میں کانگریس نے مرکزی حکومت کے پر تنقید کی ہے۔ کانگیس کے کارکنان نے جموں کے شہیدی چوک پر واقع کانگریس دفتر کے باہر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایس سی ایس ٹی سے متعلق بیان بازی پر سیاست گرم

مرکزی حکومت کی پالیسویں کو دلت مخالف بتاتے ہوئے جوں و کشمیر کے کانگریس یونٹ صدر میر نے کہا کہ ایس سی ایس ٹی او بی سی وہ طبقہ ہے جسے بھارت کے آئین نے فائدہ دینے کی بات کہی ہے لیکن آج بی جے پی حکومت اس طبقے کے حق کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن گزشتہ 70 برسوں کی طرح ایک بار پھر کانگریس پارٹی ان کی آواز بنے گی اور حکومت کی دلت مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائے گی۔

خیال رہے حال میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومتیں تقرریوں میں ریزرویشن دینے کی پابند نہیں ہیں اور ترقیوں میں ریزرویشن کا دعوی کرنے کا کوئی بنیادی حق نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details