اردو

urdu

By

Published : Mar 24, 2020, 11:20 PM IST

Updated : Mar 25, 2020, 7:36 AM IST

ETV Bharat / state

کہاں گئے وہ لوگ

جموں و کشمیر میں کروناوائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آنے کے بعد سے ہی مقامی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے متحرک ہیں ۔محکمے صحت کے جانب سے ہسپتالوں میں isolation وارڈ قائم کیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر عملانے پر بھی لوگوں سے سخت تلقین کی جارہی ہے۔

کہا گئے وہ لوگ
کہا گئے وہ لوگ


کورونا وائرس کے عالمی وبا کو پھیلنے سے روک کے لیے انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے سخت ترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ لوگوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے لیے وادی کے تمام اضلاع میں دفعہ 144کے تحت بندشیں اور پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جبکہ تمام تجارتی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں۔ وہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے چلنے پر بھی اس مہینے کی آخری تاریخ تک مکمل طور پابندی نافذ رہے گئی۔

کہاں گئے وہ لوگ

دوسری جانب لوگ بھی حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے۔ ان اقدامات کی سراہانا کر رہے اور ان پر عمل پیرا ہورہے ہیں۔


لوگوں کا کہنا ہے چونکہ اس وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط برتنے کی اشد ضرورت ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے۔


ادھر وادی بھر میں تعلیمی اداروں کے سمیت تمام اضلاع میں ہوٹل،ریستوران، جم، کلبس، پارکیں، باغات وغیرہ بندکر دئیے گئے ہیں۔ سرینگر کے مضافات میں واقع بادام واری اگچہ آج بادام کے شگوفے کھلنے سے اپنے شباب پر ہے تاہم یہاں لوگوں کی آواجاہی پر روک لگائی ہے۔اس سیزن کے دوران یہاں ہزاروں مقامی اور ملکی سیاح قدرت کی اس خوبصورتی کا لطف لینے کے لیے آیا کرتے تھے لیکن آج باغ میں ہر سو سناٹا پس رہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف انسان خود کی جان بچ سکتا ہے بلکہ دوسری کی جانب بچانے میں بھی اہم رول ادا کر سکتا ہے۔


جموں اور سرینگر کے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ تمام داخلی راستوں پر خصوصی چانچ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں سے مسافروں کی۔جانچ کی جارہی ہے ۔وہیں مشتبہ مریضوں کے لیے ٹسٹنگ لیبارٹیاں قائم کی گئ یے ۔

ادھر کوروناوائرس کے پھیلنے کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر دلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں بھی مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا ہے ملک کی 22ریاستوں کے 75اضلاع میں تمام سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں۔
حکومت نے پورے کے ملک میں مسافر ٹرنیں فوری طور بند کر دی ہیں
جبکہ بین الاقومی پروازوں پر پہلے ہی پابندیاں عائد کی گئی تھیں اب اندرون ملک پروازیں بھی کم چل رہی ہے۔

Last Updated : Mar 25, 2020, 7:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details