434 کلومیٹر طویل سرینگر - لداخ شاہراہ پر واقع زوجيلا کے نزدیک انڈیا گیٹ پر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ پر گزشتہ شام سے ٹریفک کی آمد ورفت بند رہی تاہم بعد دوپہر پسياں ہٹا کر آمد و رفت کے قابل بنایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا کے مقام پر سوموار کی شام پسیاں گر آئی تھیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کی آمد و رفت کے لئے سڑک کو بند کردیا گیا تھا۔