اردو

urdu

بے روز گاروں اور نئے کاروباروں کرنے کے لئے ایک بیداری پروگرام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 4:24 PM IST

Seminar For Startups Entrepreneurs ضلع بارہمولہ کے سوپور میں کشمیر انجل نیٹ ورک کی جانب سے بے روز گاروں اور نئے کاروبار اسٹورٹ اپ کرنے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے شرکت کی۔

بے روز گاروں اور نئے کاروباروں کرنے کے لئے ایک بیداری پروگرام
بے روز گاروں اور نئے کاروباروں کرنے کے لئے ایک بیداری پروگرام

بے روز گاروں اور نئے کاروباروں کرنے کے لئے ایک بیداری پروگرام

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں کشمیر انجل نیٹ ورک کی جانب سے بے روز گاروں اور نئے کاروبار اسٹورٹ اپ کرنے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں کے دیگر علاقوں سے آئے ہونے کامیاب تاجران کے ساتھ ساتھ نوجوان entrepreneurs نے شرکت کی۔

اس دوران پروگرام کے آرگنائزر شبیر ہنڈو نے کہا کہ آج کے اس پروگرام کا مقصد ہے کہ ایک نوجوان کیسے اپنا کاروبار شروع کر سکتا ہے اور ہم ان کو ابتدائی مرحلے میں تربیت دے کر سکھاتے ہے کہ کن کن چیزوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب ایک شخص کوئی Startup شروع کرتا ہے تو اس کو فنڈنگ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہماری کمپنی میں انوسٹر کے ساتھ ساتھ ایکسپرٹ بھی آتے ہیں اور اس دوران ہم ان سب کو ایک جگہ پر بزنس کوچنگ کرتے ہیں اور اس سے ان کو مستقل میں کافی فائدہ مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سی بڈگام نے بلڈ کمپوننٹ سیپریٹر یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تاریخی شہر سوپور میں اس پروگرام کو اس لیے رکھا کیونکہ سوپور کو چھوٹا لندن کہا جاتا ہے۔ گزشتہ برسوں سے اس سرزمین سے کافی بڑے بڑے بزنس مین نکلے ہیں۔ انہوں نے ملک ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details