اردو

urdu

By

Published : Jun 5, 2020, 10:43 PM IST

ETV Bharat / state

رامبن: پینشن کے لیے بزرگ شخص دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے پنچایت گول پرتمولہ میں عبدالغفار لوہار نامی شخص تقریبا آٹھ برسوں سے اپنی پینشن کے لیے دفتروں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گیا ہے۔ اب وہ اپنے گھر میں بیٹھا ہوا ہے اور مزدوری کر رہا ہے۔

پنشن کے لیے شخص کی کئی برسوں سے جہدوجہد
پنشن کے لیے شخص کی کئی برسوں سے جہدوجہد

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے پنچایت گول پرتمولہ میں عبدالغفار لوہار نامی شخص تقریبا آٹھ برسوں سے اپنی پنشن کے لیے دفتروں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گیا ہے۔ اب وہ اپنے گھر میں بیٹھا ہوا ہے اور مزدوری کررہا ہے۔

پنشن کے لیے شخص کی کئی برسوں سے جہدوجہد

عبدالغفار لوہار نے ای ٹی وی بھارت سے کرتے ہوئے کہا ' اس وقت میری عمر 70 سال کی ہے اور میری اہلیہ بھی 68سال کی ہے۔ گزشتہ 8 سال سے میں در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔ کبھی گول کے دفتروں میں کبھی رام بن میں لیکن میری آواز کوئی نہیں سن رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں کئی بار ضلع آفیسر کے دفتر میں بھی پیش ہوا تھا لیکن انہوں نے صرف یقین دہانی کرائی لیکن میرا کام ہوا نہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ' میں بہت ہی غریب ہوں، میں دو وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے کماتا ہوں۔ میرے دو آپریشنز بھی ہوئے ہیں، میں معذور ہوں۔ '

انہوں نے اب گورنر انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details