اردو

urdu

By

Published : Mar 18, 2020, 8:38 PM IST

ETV Bharat / state

' کشمیری قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے'

جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات و خدشات کے پیش نظر مرکزی حکومت سے مختلف جیلوں میں قید کشمیری قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

' کشمیری قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے'
' کشمیری قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے'

پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کی جا رہی احتیاطی تدابیر خوش آئند ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے مختلف قید خانوں میں مقید کشمیری قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک بارک میں تیس تا چالیس قیدی رکھے جاتے ہیں جہاں یہ وبا پھیلنے کے زیادہ خطرات ہیں۔

موصوف ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر پرعمل کریں تاکہ اس وبا کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے حکومت سے ایک بار پھر پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل سمیت دیگر محبوس سیاسی لیڈروں کی بھی رہائی کا پر زور مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details