اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 3:34 PM IST

ETV Bharat / state

Sahil Bashar Death Case کب تک کشمیر میں بے گناہوں کو مارا جائے گا

اننت ناگ کے ویرگام میں گزشتہ چار اکتوبر کو نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ساحل بشیر نام کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔اس واقعے کے بعد مقتول کی بہن نے کہاکہ آخر کب تک کشمیر میں بے گناہوں کو یوں ہی مارا جائے گا۔ان کے بھائی نے ایسا کون سا گناہ کردیا تھا جس بنا اس معصوم کی جان لے لی گئی۔

کب تک کشمیر میں بے گناہوں کو مارا جائے گا
کب تک کشمیر میں بے گناہوں کو مارا جائے گا

کب تک کشمیر میں بے گناہوں کو مارا جائے گا

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ویرگام وانہامہ علاقے میں 4 اکتوبر کو نامعلوم بندوق برداروں نے ساحل بشیر نامی ایک 17 سالہ نوجوان پر نزدیک سے گولی مار دی تھی، جس کے نتیجے میں نوجوان بری طرح سے زخمی ہو گیا تھا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ لوگوں کے مطابق ساحل بشیر کی موت نے ہر آنکھ کو نم کیا اور ہر دل کو افسردہ۔ لوگوں کے مطابق ساحل ایک اچھا انسان اور سماجی خدمات کا جزبہ رکھنے والا نوجوان تھا۔

ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ساحل نے بندوق برداروں کو دبوچنے کی کوشش کی اور اس جواں مردی کے دوران ساحل کو گولی مار دی گئی۔ ساحل کی بہن اور ماں اس واقع کی چشم دید گواہ ہے۔ ساحل کی بہن کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں دو نقاب پوش بندوق بردار انکے گھر میں داخل ہوۓ اور گھر والوں کو لگا کہ وہ لوٹ کی غرض سے گھر میں داخل ہو گۓ ہیں۔ جس کے بعد ساحل کی بہن اور ماں نے شور مچایا اور ساحل نے بزات خود ہمت کا مظاہرہ کر کے بندوق برداروں کو دبوچنے کی کوشش کی۔ ساحل کی بہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آخر کب تک کشمیر میں بے گناہوں کو مارا جائے گا میرے بھائی نے کونسا گناہ کیا تھا، جو اسکو اس کم عمری میں قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Crisis Response Team In Jammu جموں میں کرائسس ریسپانس ٹیمیں تعینات

اس کے مطابق بدھکیشام کو دو مسلح افراد انکے گھر میں داخل ہوئے اور ساحل کی ماں نے جب ان سے یہ پوچھا کہ آپ کون ہو تو انہوںنے نے کوئی جواب نہ دیا جس کے بعد اس نے آواز لگائی کہ گھر میں چور داخل ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details