اردو

urdu

ٹیلیفون ایکسچینج اراضی کو زچہ ہسپتال کے حوالے کرنے مطالبہ

By

Published : May 15, 2019, 9:42 PM IST

ضلع اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میں پرانے ٹیلیفون ایکسچینج کے زیر قبضہ اراضی بے کار پڑی ہوئی ہے۔ اگرچہ مذکورہ جگہ پر ایکسچینج کی ایک عمارت بھی موجود ہے تاہم عمارت کافی خستہ ہو چکی ہے جس کا اکثر حصہ منہدم ہو چکا ہے۔

anantnag

مذکورہ اراضی کے ایک کونے میں بی ایس این ایل کا ایک ٹاور نصب کیا گیا ہے، تاہم اراضی کے تقریبا نوے فیصد حصے کو بے کار چھوڑ دیا گیا ہے۔

’بے کار اراضی کو پارکنگ کے لئے استعمال کیا جائے‘

لوگوں نے انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’گنجان آبادی میں موجود یہ سرکاری اراضی کافی اہمیت کی حامل ہے۔ تاہم برسوں سے بےکار پڑی اس اراضی کو مفاد عام کے استعمال کے لئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔‘‘

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ مذکورہ جگہ پر موجود خستہ حال عمارت کے گرنے سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

حالانکہ اسی جگہ کے بلکل قریب زچہ بچہ اسپتال قائم ہے جہاں جگہ کی کافی کمی پائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرانے ایکسچینج کی اراضی کو اسپتال کی پارکنگ کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے مذکورہ جگہ پر موجود خستہ حال عمارت کو منہدم کرکے اراضی کو زچہ بچہ اسپتال کے حوالے کرنے کی اپیل کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details