اردو

urdu

By

Published : May 14, 2020, 4:37 PM IST

ETV Bharat / state

جموں: غیرمقامی مزدوروں کا پیدل مارچ

جموں خطے میں پھنسے غیر مقامی مزدوروں نے بھی اپنے اپنے گھروں کی طرف پیدل مارچ شروع کردیا ہے۔

جموں:  غیر مقامی مزدوروں کا گھروں کی طرف پیدل مارچ شروع
جموں: غیر مقامی مزدوروں کا گھروں کی طرف پیدل مارچ شروع

ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ پیسے ختم ہونے اور کام نہ ملنے کی وجہ سے پیدل واپس گھر جانے کے سوا کوئی دوسرا چارہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پر ان کی گھر واپسی کے لئے کوئی بندوبست نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

پیدل گھر جانے والے ایک مسافر نے میڈیا کو بتایا: 'ہمارے پاس جو پیسے تھے وہ کھانے پینے پر خرچ ہوچکے ہیں، کام بھی نہیں مل رہا ہے لہٰذا ہمارے پاس پیدل گھر جانے کے بغیر کوئی دوسرا چارہ ہی نہیں تھا'۔

انہوں نے کہا کہ حکام نے ان کو گھر واپس لے جانے کے لئے کوئی بندوبست ہی نہیں کیا ہے۔

ایک مزدور نے کہا کہ' ہم جب پیدل گھر کے لئے نکلے تو کسی نے یہ نہیں بولا کہ گھر کس طرح جاؤ گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھوکے نکلے ہیں جہاں کہیں پانی ملتا ہے پی لیتے ہیں اور کوئی گاڑی والا بھی ہمیں نہیں اٹھاتا ہے۔'

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے چند دن قبل کٹھوعہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ' ہم جموں وکشمیر میں پھنسے کسی بھی غیر مقامی مزدور کو دربدر ہونے کے لئے یہاں سے نہیں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم غیر مقامی مزدوروں کی گھر واپسی ایک منظم نظام کے تحت یقینی بنائیں گے۔'

فاروق خان نے نامہ نگاروں کی جانب سے جموں وکشمیر میں پھنسے مزدوروں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا تھا: 'اگر کوئی مزدور بہار کے کسی ضلعے کا رہنے والا ہے تو جب تک بہار سرکار اور اس ضلعے کا مجسٹریٹ اسے قبول نہیں کرتا ہے ہم تب تک اس کو واپس نہیں بھیج سکتے ہیں۔ ہم پھینکنے کے لئے نہیں بھیجیں گے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم یہاں پر تمام مزدوروں کے کھانے پینے کا انتظام کررہے ہیں۔ جموں وکشمیر میں کسی کو بھی بھوکا سونے نہیں دیا جارہا ہے۔ ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ لوگ پیدل چلنا شروع کردیں۔ ہمیں ایک منظم سسٹم کے تحت چلنا ہے۔ ان کے لئے گاڑیوں کا انتظام کیا جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details