اردو

urdu

By

Published : Mar 24, 2020, 5:42 PM IST

ETV Bharat / state

پلوامہ: پی ڈی پی کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

پی ڈی پی کارکن کی شناخت ارشاد احمد وگے ولد غلام حسن وگے کے نام سے ہوئی ہے، جو ابھامہ راج پورہ کے رہائشی ہیں۔

militants allegedly tried to kidnap PDP worker in rajpora, pulwama
پلوامہ: پی ڈی پی کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں نقاب پوش عسکریت پسندوں نے پی ڈی پی کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی رات دس بجے کے قریب 3 نقاب پوش عسکریت پسند جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ابہامہ راج پورہ میں پی ڈی پی کارکن کے گھر میں داخل ہوئے۔

اہل خانہ نے شور مچا کر اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ تاہم عسکریت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ پی ڈی پی کارکن کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے پی ڈی پی کارکن کی شناخت ارشاد احمد وگے ولد غلام حسن وگے کے نام سے کی، جو ابھامہ راج پورہ کا رہائشی ہے۔

سیکورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ تاہم نقاب پوش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details