اردو

urdu

By

Published : Feb 12, 2021, 12:35 PM IST

ETV Bharat / state

لکڑی مشین میں پھنس جانے سے ایک شخص کی موت

بڈگام کے لال پورہ میں جمعرات کو لکڑی کے کارخانے کا مالک کام کر رہا تھا، اسی دوران وہ کام کرتے اچانک مشین میں پھنس گیا اور اس کی موت ہوگئی۔

لکڑی کے کارخانے کی مشین میں پھسن جانے سے ایک شخص کی موت
لکڑی کے کارخانے کی مشین میں پھسن جانے سے ایک شخص کی موت

جموں کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں لکڑی کے کارخانے کی مشین میں پھنس جانے کے بعد ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بیروہ کے لال پورہ میں ایک 32 سالہ شخص ہلال احمد خان ولد اسماعیل خان لکڑی کے کارخانے میں کام کرتے ہوئے مشین میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا۔

وہاں موجود لوگوں نے اسے نزدیکی سب ضلع اسپتال بیروہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا اور کہا کہ یہ پہلے ہی فوت ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ہلال احمد کا یہ اپنا کارخانہ ہے اور وہ یہاں روزانہ کام کرتا تھا۔ گزشتہ شام 8 وہ بجے وہ کام کے سلسلے میں فیکٹری آیا اور کارخانہ چالو کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کام کرنے کے دوران اس کا گمچہ مشین کے پٹے میں پھس گیا اور اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر فوت ہوگیا۔ اس شخص کی حال ہی میں منگنی بھی ہو چکی تھی۔

تاہم مقامی پولیس نے اس معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details