اردو

urdu

'سیاسی رہنماؤں کو نظر بند رکھنا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے'

By

Published : Dec 16, 2019, 4:51 PM IST

پینتھرز پارٹی نے سابق وزیراعلی و نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پی ایس اے عائد کرنے کی مذمت کی۔

'سیاسی رہنماؤں کو نظر بند رکھنا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے'
'سیاسی رہنماؤں کو نظر بند رکھنا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے'


جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیئرمین حرس دیو سنگھ نے جموں کشمیر میں مین آسٹریم سیاسی لیڈروں کو نظر بند کرنے کی شدید مذمت کی اور انہیں فوری طور پر رہا کرنے کی اپیل کی۔

'سیاسی رہنماؤں کو نظر بند رکھنا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے'
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں مین آسٹریم لیڈروں کو نظر بند رکھنا جائز نہیں ہے جبکہ سرکار نے جموں و کشمیر میں مین آسٹریم پارٹی کے لیڈروں کو نظر بند کیا لیکن بی جے پی کے لیڈران و کارکنان کو کھلی چھوٹ دی گئی جنہوں نے اپنا سیاسی ایجنڈا بخوبی چلایا لیکن حزب اختلاف پارٹی کے کارکنوں و سیاسی لیڈروں کو نظر بند رکھا گیا جو کہ جمہوریت کے قتل کے مترادف ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں صرف سیاسی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرکے امن کی بحالی ہوپائے گی'۔

واضح رہے کہ حکومت ہند نے 5 اگست کو دفعہ 370 کو ہٹانے اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقے میں شامل کرنے کے بعد سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو نظر بند رکھا جن میں تین سابقہ وزیراعلی شامل ہیں جو فی الحال نظر بند ہی ہیں تاہم بھارت کی مختلف سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو رہا کرنے کی مانگ کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details