اردو

urdu

'ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز و دیگر مقامات پر صفائی مہم جاری'

By

Published : Apr 27, 2020, 5:48 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس دوران مرکزی خطے کی میونسپل کارپوریشنز کی جانب سے سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔

' ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز و دیگر مقامات پر صفائی مہم جاری'
' ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز و دیگر مقامات پر صفائی مہم جاری'

جموں میونسپل کارپوریشن کی کمشنر اونی لواسا نے جموں میں کووِڈ ۔19 کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تازہ کوششوں کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کی۔ ای ٹی وی بھارت سے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران اونی لواسا نے کہا کہ ہسپتالوں، آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکز و دیگر مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر صفائی کی جارہی ہیں۔ '

' ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز و دیگر مقامات پر صفائی مہم جاری'

انہوں نے کہا کہ' لاک ڈاؤن کے دوران جے ایم سی کو صفائی مہم چلانے کا کافی زیادہ موقع ملا جبکہ مختلف مقامات پر گندگی کے ڈھیر کو ہٹانے کی کوشش بھی کامیاب ہوئی اوراس دوران قریب ایک ہزار ٹن گندگی کو صاف کیا گیا۔'جے ایم سی کی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ ہمیشہ نصب شدہ کوڑےدان میں ہی ڈالیں تاکہ جموں شہر صاف ستھرا رہے اور لوگوں کو اپنی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details