اردو

urdu

'سیاست میں قدم رکھنے کا مقصد نوجوانوں کی فلاح وبہبود'

By

Published : Apr 3, 2019, 12:26 AM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ پارلیمانی نشست سے آزاد امیدوار ڈاکٹر رضوانہ صنم کے ساتھ ای ٹی بھارت کی خصوصی گفتگو۔

'سیاست میں قدم رکھنے کا مقصد نوجوانوں کی فلاح وبہبود'


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر رضوانہ نے کہا کہ 'سیاست میں ان کے اترنے کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ یہاں کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے'۔

'سیاست میں قدم رکھنے کا مقصد نوجوانوں کی فلاح وبہبود'

رضوانہ نے کہا کہ وہ اپنے دم پر سیاسی لڑائی لڑنے کی اہل ہیں ۔تاہم انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھروسہ میں لینا ان کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ایک عزت دار پیشہ ہے لیکن یہاں کے پیشہ ور سیاست دانوں نے گندگی سیاست کا مظاہرہ کیا ہے جس کے سبب لوگ میں سیاست کا وقار گر گیا ہے ۔

اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے اور لوگوں میں سیاست کے تئیں دلچسپی بڑھانے کے لئے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا چاہئے جس کی پہل انہوں نے شروع کی ہے۔
رضوانہ نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں سرکار کی عدم توجہی کا شکار ہوئے ہیں جس کے سبب نوجوان بندوق اٹھا رہے ہیں ۔

رضوانہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں کامیاب بنائیں تاکہ وہ ان کی آواز ایوانوں تک پہنچا کر جنوبی کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کر سکیں ۔
رضوانہ نے کہا کہ بائیکاٹ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔

ووٹ ایک بہت بڑی طاقت ہے جس کے ذریعہ لوگ اپنا نمائندہ چن کر پارلیمنٹ تک اپنے حق کی بات پہنچا سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر رضوانہ صنم ضلع اننت ناگ کے کُلر پہلگام علاقہ سے تعلق رکھتی ہیں۔
وہ نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما کبیر پٹھان کی دُختر ہیں۔

ڈاکٹر رضوانہ حلقہ انتخاب اننت ناگ میں پی ڈی پی کی سرکردہ لیڈر و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی، این سی کے امیدوار جسٹس حسنین مسعودی ،اور بی جے پی کے صوفی محمد یوسف کے مدمقابل ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتر گئی ہیں

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details