اردو

urdu

نالہ سندھ سے بجری اور ریت نکالنے کا کام جاری

By

Published : May 2, 2020, 11:38 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ تحصیل میں نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ’ریت وباجری‘ نکالنے کا شبانہ عمل جاری ہے۔

نالہ سندھ سے بجری اور ریت نکالنے کا کام جاری
نالہ سندھ سے بجری اور ریت نکالنے کا کام جاری

مقامی باشندگان نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں سے علاقے کو خطرہ لاحق ہے۔

کللن علاقے کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند خود غرض افراد رات کی اندھیری میں بڑی بڑی مشینوں کو لگا کر نالے سندھ سے ریت اور بجری نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے پورے علاقے کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔

نالہ سندھ سے بجری اور ریت نکالنے کا کام جاری

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی یہ علاقہ سیلاب کی نذر ہوا تھا اور اب پھر ایک بار دونوں اور سے جے سی بی مشین لگا کر تنگ کیا جا رہا ہے جو اس علاقے کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

وہیں ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ماحول پر بھی اثر پڑ سکتا ہے جبکہ کہ نالہ سندھ میں موجود مچھلیوں کو بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نالہ سندھ قدرتی خوبصورتی اور کئی اقسام کی مچھلیوں کے لیے مشہور ہیں تاہم ایسے کارناموں سے اس کی شان ختم ہو سکتی ہے۔

علاقے کے لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں ان مافیاؤں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا کرنے سے گریز کریں۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایس ڈی ایم کنگن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اُنکا فون بند تھا۔

وہیں محکمہ فلڈ کنٹرول اور فشریز کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش بھی ناکام ثابت ہوئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details