اردو

urdu

By

Published : Jan 6, 2023, 8:40 PM IST

ETV Bharat / state

Gurupurb Celebrated With Fervour In Kashmir وادی کشمیر میں گورو گوبند سنگھ جی کا جنم دن منایا گیا

وادی کشمیرکے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز گورو گوبند سنگھ جی کا جنم دن مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر مختلف ثقافتی پروگرامس کا بھی اہتمام کیا گیاGurupurb Celebrated

وادی کشمیر میں گورو گوبند سنگھ جی کا جنم دن منایا گیا
وادی کشمیر میں گورو گوبند سنگھ جی کا جنم دن منایا گیا

وادی کشمیر میں گورو گوبند سنگھ جی کا جنم دن منایا گیا


سری نگر: جموں و کشمیر کے سری نگر میں سب سے بڑی تقریب کوہ ماراں کے دامن میں واقع سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی جہاں حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی(رح) کی زیارت گاہ اور شاریکا دیوی کا مندر نذدیک میں ہی واقع ہے۔Gurupurb Celebrated With Fervour In Kashmir

سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جس میں خواتین اور بچوں کی خاصی تعداد شامل تھی، نے جمعہ کی صبح سے ہی اس گردوارے پر حاضری دینا شروع کیا۔اس موقع پر سکھ عقیدت مندوں کے لئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ چھٹی پادشاہی گردوارہ تقریب کی طرز پر بارہمولہ، ترال، جواہر نگر، بڈگام، صنعت نگر ، برزلہ اور وادی کی دوسری مقامات پر بھی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

سری نگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے بھی چھٹی پادشاہی پر حاضری دی ۔ وہاں سکھ برداری کے لوگوں کو مبارکباد دی۔خطہ جموں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں بھی گورو گو بند سنگھ جی کا جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

گردوارہ چاند نگر جموں سمیت شہر کے تمام گردواروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ خطہ کے دوسرے اضلاع بشمول ادھم پور، کٹھوعہ اور سانبہ میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کی جانب سے صوبہ جموں کے سبھی گوردواروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلے میں سب بڑی تقریب جموں کے بی بی چاند کور گوردوارہ میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے گوردوارہ میں ماتھا ٹیکہ اور ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں:Grievance Redressal Camp Budgam چاڈورہ، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

اس موقع پر راگی جتھوں نے بھجن کرتن کر کے عقیدتمندوں کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے گورو گوبند سنگھ جی کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گورو گوبند سنگھ جی ایک عظیم سنت تھے اور ان کی تعلیمات آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔۔۔۔جاوید احمد ڈار۔۔Gurupurb Celebrated With Fervour In Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details