اردو

urdu

Free Medical Camp At Pulwama پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Mar 18, 2023, 8:10 PM IST

ضلع پلوامہ کے گوڈورہ علاقے میں سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں میں مفت طبی کیمپ کو لیکر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوڈورہ علاقے میں آج سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں علاقے کے لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی جبکہ ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرکے صلاح مشورہ بھی دیا۔ اس طبی کیمپ میں مرد وخواتین کی طبی جانچ کی گئی،ان کا علاج کیاگیا ساتھ ہی انہیں مفت ادویات فراہم کی گی۔ مفت طبی کیمپ کے دوران مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے علاقہ میں اس طرح کے کیمپ منقعد کرتے رہے جس سے مقامی آبادی کو ممکن مدد ملتی ہے ساتھ مفت ادویات اور صلاح مشورہ بھی دیا جاتا ہے جس کی وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ منقعد کئے جانے چاہئے تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائے۔اس موقع پر سی آر پی ایف 182 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر دیپک دھونڈیال نے بتایا کہ سی آر پی ایف نے امسال بھی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی عوام کو راحت دینے کے لیے اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ عوام اور سی آر پی آیف کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف ہر ماہ عوام کے لئے محتلف علاقوں مفت طبی کا انعقاد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Distributed Planting Materials ڈوڈہ میں کسانوں کے درمیان شجری کاری کی اشیا تقسیم


ABOUT THE AUTHOR

...view details