اردو

urdu

By

Published : Apr 2, 2020, 9:41 PM IST

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: ترال کی سکھ آبادی کی منفرد پہل

وادی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کو لے کر جہاں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ ضروری اقدامات کئے ہیں۔ وہیں اب سماجی اور رضاکار تنظیمیں بھی کورونا وائرس کی اس لڑائی میں اپنا رول ادا کرنے کے لیے سامنے آ رہی ہیں۔

کرونا وائرس. ترال کے سکھ آبادی کی منفرد پہل
کرونا وائرس. ترال کے سکھ آبادی کی منفرد پہل

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع چھترگام گاؤں جہاں صرف سکھ فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں، نے مقامی گردوارہ میں ایک میٹنگ طلب کی اور کورونا وائرس کی اس لڑائی میں نہ صرف انتظامیہ کو اپنا تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا چیک لیفٹیننٹ گورنر کے امدادی اکاؤنٹ میں جمع کرنے کا اعلان کیا تاکہ وہ بھی کورونا وائرس کی لڑائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

کرونا وائرس. ترال کے سکھ آبادی کی منفرد پہل

گردوارہ پربندھک کمیٹی چھترگام کے صدر کلونت سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل اور لیفٹیننٹ گورنر کی اپیل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں گے جبکہ ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مقامی سرپنج تارا سنگھ نے کہا کہ اس گاؤں میں صرف سکھ لوگ آباد ہیں۔ تاہم اس وقت ہم نے ایک قلیل رقم امداد میں دینے کا فیصلہ کیا اور ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ اس کو قبول کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details