اردو

urdu

By

Published : Aug 5, 2020, 7:59 PM IST

ETV Bharat / state

بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے جشن منایا

بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے اپنے اراکین کے ساتھ اپنے گھر پر آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخ کرنے کی پہلی برسی پر بی جے پی کے خاص رہنماؤں کے ساتھ شاندار جشن منایا جبکہ اس موقع پر "سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا" کا نغمہ لاوڈ اسپیکر پر لگا کر بھارت کا جھنڈا لہرایا اور خوب آتش بازی کی۔

بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے شاندار جشن منایا
بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے شاندار جشن منایا

دریں اثناء جاوید قریشی نے سخت سکیورٹی انتظامات کے بیچ آج اپنے رہائش گاہ پر 5 اگست دن کے موقع پر جشن منایا جس کے دوران بی جے پی کے اراکین نے اپنے ہاتھوں میں ہندوستان کا جھنڈا اور اپنے چہرہ پر مودی کے فیس ماسک پہن کر بی جے پی کاساتھ دینے اور اس دن پر خوشی کا اظہار کرنے کا ثبوت دیا۔

بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے شاندار جشن منایا

انہوں نے 370 اور آرٹیکل 35A,کی منسوخی پر جشن منانے کے لئے یہاں ہزاروں لوگ جمع ہوتے لیکن بدقسمتی کی وجہ سے کووڈ 19اور لاک ڈوان کی وجہ سے یہ پروگرام مختصر کرنا پڑا ۔جب سے دفعہ 370اور 35اے یہاں دے ہٹایا گیا تب سے یہاں پرامن ماحول قائم ہو ا اور خون خرابہ بند ہوگیا۔

انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میپ سے مسئلے حل ہوئے ہوتے تو آج یہ جشن کے ماحول نہیں دیکھے جاتے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details