اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 12:34 PM IST

ETV Bharat / state

Bhrashtachar Mukt J&K Week بڈگام میں بدعنوانی کے خلاف بیداری پروگرام

ضلع بڈگام میں چیف سیکریٹری کی نگرانی میں جموں و کشمیر کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے مقصد سے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکٹروں لوگوں نے شرکت کی۔افسران نے لوگوں سے بھرسٹاچار کے خلاف مہم میں شرکت کی اپیل کی۔ Corruption Free J&K Week

بڈگام میں بدعنوانی کے خلاف بیداری پروگرام
بڈگام میں بدعنوانی کے خلاف بیداری پروگرام

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں ؤ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں 4 ستمبر 2023 سے شروع ہونے والے "بھرسٹا چار مکت جے اینڈ کے ہفتہ کے تحت ایک اہم تقریب کا آغاز ہوا، جہاں پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر اے کے مہتا نے بات چیت کی۔ ورچوئل موڈ کے ذریعے ضلع بڈگام کے مختلف اسٹیک ہولڈرز ؤ استفادہ کنندگان کے ساتھ انٹریکٹ کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ضلع انتظامیہ بڈگام نے ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو کی صدارت میں کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کا ایک بہت بڑا اجتماع موجود تھا اور اس ایونٹ میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں خطے کے متعدد اسٹیک ہولڈرز شامل رہے۔

بڈگام میں بدعنوانی کے خلاف بیداری پروگرام

یہ بھی پڑھیں:Bhrastachar Mukt J And K جموں و کشمیر کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے حلف لئے گئے

چیف سکریٹری نے بدعنوانی کے خاتمے اور گورننس میں شفافیت کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ان اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی اور انہوں نے تمام شرکاء کو صبر سے سنا اور حقیقی خدشات کو دور کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے جن سوگم ایپ کے ذریعے آن لائن پروسیس کیے گئے جاب کارڈس کو RDD محکمہ کے ساتھ مل کر منریگا کے تحت کارکنوں میں تقسیم کئے۔ محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے بڑھاپے سے مستفید ہونے والوں کو موقع پر ہی منظور شدہ پنشن کیس دیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details