اردو

urdu

پونچھ میں ہلاک شدہ فوجی جوان کی شناخت

By

Published : Feb 9, 2020, 3:30 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:28 PM IST

بھارت پاکستان کے درمیان گذشتہ روز ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ میں ایک فوجی جوان ہلاک ہوا تھا۔

army jawan killedd
army jawan killedd

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ ہوئی، اس دوران بھارتی فوج نے پاکستان کی طرف سے کی گئی فائرنگ کا موثر جواب دیا، لیکن اس فائرنگ میں نائک راجیو سنگھ شکھاوت گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

چھتیس سالہ نائک راجیو سنگھ شکھاوت جے پور کے گاؤں لوہاکنہ کھرد کے رہنے والے تھے۔ آرمی کی طرف سے راجیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا 'راجیو ایک بہادر، انتہائی حوصلہ افزا اور مخلص سپاہی تھے، ملک ان کی قربانی کو یاد رکھے گا'۔

دفاعی ترجمان نے بتایا 'دن میں تقریباً پونے چار بجے پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر مورٹار سے گولی باری کی۔ بھارتی فوج نے بھی اس کا جواب دیا۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان نے ضلع پونچھ اور راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کے بیچ گولہ باری ہوئی تھی۔

اس سے قبل شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے ٹنگڈار علاقے میں بھی فائرنگ میں ایک عام شہری ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور آئے روز لائن آف کنٹرول جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details