اردو

urdu

By

Published : Jun 5, 2020, 4:41 PM IST

ETV Bharat / state

' شانگس اسپتال صرف نام کا، کام کا نہیں'

شانگس میں قائم اِس ہیلتھ سنٹر کا درجہ اگست 2007 میں بڑھایا گیا۔

' شانگس اسپتال صرف نام کا کام کا نہیں'
' شانگس اسپتال صرف نام کا کام کا نہیں'

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس میں قائم طبی مرکز کو 15سال قبل سب ضلع ہسپتال کا درجہ دیا گیا لیکن طبی و نیم طبی عملہ کو مکمل طور تعینات نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں علاقے کی وسیع آبادی کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

' شانگس اسپتال صرف نام کا کام کا نہیں'
شانگس میں قائم اِس ہیلتھ سنٹرکا درجہ اگست 2007 میں بڑھایا گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اپگریڈیشن کے وقت صرف بورڈ بدلنے کا کام کیا گیا لیکن اس کے بعد اس اسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجے میں اکثر مریضوں کو سرینگر یا وادی کے دوسرے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں کچھ مشینیں فراہم کی گئی ہیں تاہم انہیں چلانے کیلئے کوئی ماہر موجود نہیں ہے جس کے نتیجے میں وہ سارا سامان زنگ آلودہ ہو کر ناکارہ بن گیا ہے۔


اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی قلت کے باعث مریضوں کے ساتھ ساتھ یہاں تعینات عملے کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


شانگس کی آبادی میں اس حساس مسئلہ کے تئیں انتہائی ناراضگی پائی جارہی ہے۔


سول صدر اوقاف شانگس عبدالعزیز نے بتایا کہ انہوں نے سابق حکومتوں اور گورنر انتظامیہ کو بھی کئی بار تحریری طور اس اہم معاملے سے آگاہ کیا ہے لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے۔


اس ضمن میں جب ہم نے سی ایم او اننت ناگ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکارکردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details