اردو

urdu

امبالہ: جعلی نوٹوں کے ساتھ ایک شخص گرفتار

By

Published : Nov 19, 2020, 3:23 PM IST

امبالہ کے سیکٹر 9 میں سی آئی اے ون کی ٹیم نے جعلی نوٹوں کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

fake notes in Ambala
جعلی نوٹون کا چلن

ریاست ہریانہ کے امبالہ میں جعلی نوٹوں کا چلن بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین معاملہ امبالہ کے سیکٹر 9 میں سامنے آیا۔ جہاں سی آئی اے ون کی ٹیم نے ایک شخص کو 500 روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ خفیہ اطلاع کے بعد سی آئی اے ون کی ٹیم کو یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ ڈی ایس پی سلطان سنگھ کے مطابق 'انہیں اس کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نارائن گڑھ کے پنجلاسہ گاوں کا رہائشی بتایا جاتا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details