اردو

urdu

By

Published : Oct 24, 2019, 9:54 PM IST

ETV Bharat / state

گجرات: ضمنی انتخابات میں بی جے پی - کانگریس دونوں فاتح

گجرات کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لئےہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس نے تین۔ تین سیٹیوں پر جیت حاصل کر لی ہے۔ یعنی ضمنی انتخابات میں دونوں کا پلڑا برابر پر رہا۔ لیکن امرائی واڑی میں بی جے پی امیدوار کی جیت کا جشن کچھ الگ انداز میں دکھا۔

گجرات: ضمنی انتخابات میں بی جے پی کامیاب

گجرات کے چھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس نے تھراڈ، رادھن پور اور بایڈ نشستوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ تو بی جے پی نے کھیرالو، لوناولا اور امرائی واڑی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ احمد آباد کی امرئی واڑی نشست پر سب سے کم ووٹنگ ہوئی تھی۔

گجرات: ضمنی انتخابات میں بی جے پی کامیاب

امرائی واڑی میں 35 فیصد ووٹنگ ہونے پر اسے ووٹرز کی مایوسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، لیکن صبح سے کانگریس امیدوار دھرمیندر پٹیل کے سبقت میں بنے رہنے کے باوجود دسویں راؤنڈ کے بعد بی جے پی کے امیدوار کو سبقت ملنے لگی اور امرائی واڑی سیٹ پر جیت کا سہرا بی جے پی امیدوار جگدیش پٹیل کے سر رہا۔

ان کی جیت پر بی جے پی کارکنان نے جم کر آتش بازی کر پورے علاقے میں جیت کا جشن منایا اور جگدیش پٹیل کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ ای ٹی وی نمائندہ نے الیکشن سے پہلے جگدیش پٹیل سے خصوصی بات جیت کی تھی اور اس وقت جگدیش پٹیل اپنی جیت حاصل کرنے کا دعوی کر رہے تھے، اور آخر کار بی جے پی کے گڑھ امرائی واڑی میں ایک بار پھر بی جے پی قابص ہو گئی ہے۔

کانگریس سے بی جے پی میں جانے والے الپیش ٹھاکور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عوام نے پارٹی بدلنے والوں کو اس بار سبق سکھایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details