اردو

urdu

گوگل نے ڈوڈل بنا کر وکرم سارا بھائی کو یاد کیا

By

Published : Aug 12, 2019, 1:26 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 6:03 PM IST

گجرات کے احمدآباد میں ایک معروف کپڑا کاروباری کے گھر 12اگست سنہ 1919کو پیدا ہونے والے وکرم سارابھائی کا شمار بھارت کے عظیم سائنس دانوں میں کیا جاتا ہے۔

گوگل نے ڈوڈل بنا کر وکرم سارا بھائی کو یاد کیا


بابائے خلائی پروگرام ہند وکرم سارا بھائی کو ان کے 100ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل بنا کر خراج تحسین پیش کیا ہے۔


احمدآباد کے ایک معروف کپڑا کاروباری کے گھر 12اگست سنہ 1919کو پیدا ہونے والے وکرم سارابھائی کا شمار بھارت کے عظیم سائنس دانوں میں کیا جاتا ہے۔

وکرام سارا بھائی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے سائنس دانوں، خصوصاً نوجوان سائنس دانوں کو آگے بڑھانے میں کافی مدد کرتےتھے۔

مسٹر سارابھائی نے بھارت کے خلائی تحقیق کے شعبہ میں کافی تعاون کیا ہے۔ انہوں نے 1947 میں احمدآباد میں فیزیکل ریسرچ لیبوریٹری (پی آر ایل) قائم کی اور تھوڑے ہی وقت میں اسے عالمی سطح کا ادارہ بنا دیا۔

بھارتی سائنس دانوں نے جب خلائی تحقیق کے لیے سیٹلائٹ کو ایک اہم ذریعہ کے طور پر دیکھا تو اس وقت کے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور مسٹر ہمی بھابھا نے مسٹر وکرم سارابھائی کو اس پروجیکٹ کا چیئرمین بنایا اور انڈین نیشنل کمیٹی فار اسپیس ریسرچ کے قیام اجازت دی۔


وکرم سارا بھائی نے 15 اگست 1969کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگینائزیشن (اسرو)کا قیام کیا۔

مسٹر وکرم سارابھائی محض 52 برس کی عمر میں 30 دسمبر سنہ 1971 کو ترواننت پورم میں انتقال کر گئے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 6:03 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details