اردو

urdu

گجرات میں حج کے لیے پاسپورٹ جلد جاری کرنے کا مطالبہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 5:20 PM IST

Demand for early issuance of passport for Haj 2024 in Gujarat۔ گجرات سے سفر حج پر جانے کے خواہش مند عازمین کے لیے پاسپورٹ سب سے زیادہ ضروری دستاویز ہوتا ہے لیکن پاس پاسپورٹ حاصل کرنے میں لوگوں کا کافی وقت ضائع ہو رہا ہے اور بہت سے لوگوں کو پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے حالات میں گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے ریجنل پاسپورٹ آفس کے افسران سے ملاقات کرکے پاسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی۔ اور پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔

Demand for early issuance of passport for Haj 2024 in Gujarat
Demand for early issuance of passport for Haj 2024 in Gujarat

احمدآباد:گجرات میں سفر حج کے لیے پاسپورٹ ایشو کرنے کے مسئلہ پر اقبال سید نے آر پی او کا دورہ کیا۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ جو لوگ سال 2024 میں سفر حج کرنا چاہتے ہیں اور سفر حج کے لیے فوم بھرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس صحیح پاسپورٹ نہیں ہے یا پاسپورٹ ہے ہی نہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں بیرون ممالک میں جانے کے لیے اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں جلد از جلد پاسپورٹ بنوانے کے لیے درخواست گزار ریجنل پاسپورٹ آفس جا رہے ہیں لیکن وہاں پر انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے آر پی او سے میٹنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Haj 2023 روانگی سے 48 گھنٹے قبل گجرات حج کمیٹی میں رپورٹنگ لازمی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ذاتی طور پر ریجنل پاسپورٹ آفیسر ابھیجیت شکلہ سے ملاقات کی۔ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا اور درخواست گزاروں کے لیے پاسپورٹ کے جلد از جلد بنائے جانے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی درخواست کی تو ابھیجیت شکلہ کی طرف سے مثبت جواب ملا۔ اس کے بعد گجرات حج کمیٹی نے گزشتہ تین دنوں میں تیزی سے پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے علاقائی پاسپورٹ آفس احمد آباد کو تقریبا 300 خطوط لکھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ آفس نے ہماری درخواست کو قبول کر لیا تھا ہم پاسپورٹ آفس نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ جو لوگ واقعی میں حج پر جانا چاہتے ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تحریری طور پر درخواست یا سفارتی خط بھیجے ورنہ اس کے ذمہ دار حج کمیٹی ہی ہوگی لہٰذا ہر ایف ٹی، اے ایف ٹی، این جی او کو یہ بتایا جاتا ہے کہ جو عازمین حج پر جانا چاہتے ہیں ان کی اچھی طرح چھان بین کر کے آپ سے سفارتی خط لینے کے لیے یہاں بھیجا جائے ورنہ اس کی ذمہ داری آپ پر عائد ہوگی۔



اس کے علاوہ اقبال سید نے بتایا کہ تمام فیلڈ ٹرینر اسٹیٹ فلڈ ٹرینرز اور این جی او کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فارم بھرنے کی تاریخ میں 25 دن کی توسیع ہو گئی ہے یعنی 15 جنوری 2024 تک حج کے فارم بھرے جائیں گے۔ اس لیے پاسپورٹ کے لیے خطوط دینے کے کام میں توسیع دی گئی ہے۔ اب جن لوگوں کو 8 جنوری 2024 تک پاسپورٹ نہیں ملا وہ اب 9 جنوری 2024 سے 15 جنوری 2024 تک شام چار بجے تک سفارتی خط حج کمیٹی احمدآباد کے دفتر سے لے سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details