احمدآباد: سلمان خان سے ترغیب لے کر ڈانس کی دنیا میں مشہور ہونے والے چھوٹا سلمان کا اصل نام محمد سلیم ناگوری ہے۔ ان کی لمبائی ساڑھے تین فٹ ہے جو دکھنے میں تو چھوٹے ہیں لیکن کام بڑا کرتے ہیں ۔Chota Salman Khan Of Gujrat exclusivly Talk To ETV Bharat
اپنی زندگی کے سفر کے تعلق سے چھوٹا سلمان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 1988 سے ڈانس کر رہا ہوں. پہلے ہم مختلف اداکاروں کے گانوں پر ملٹی ڈانس کرتے تھے لیکن جب سے 2003 میں سلمان خان کی تیرے نام فلم آئی تھی میں نے سلمان خان کے ڈانس کا کوپی کیا ۔یہ کی فلم مجھے بہت اچھی لگتی تھی تو سلمان خان جس طرح ڈانس کرتے تھے اس طرح میں نے بھی ڈانس شروع کیا کیا اور اسی طرح اپنے بال رکھے ۔انہوں نے کہاکہ ان ہی کے اسٹائل میں میں اب تک میں ڈانس کر رہا ہوں جس کی وجہ سے میرا نام چھوٹا سلمان ان کے نام سے مشہور ہو گیا ہے.
چھوٹا سلمان کے نام سے مشہور محمد سلیم ناگوری نے کہا کہ میری عمر 54 سال ہو چکی ہے۔ میں نے اس دوران لوگوں کا دل جیتا ہے ۔مجھے اپنی ہائٹ کم ہونے کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔لوگ مجھے طرح طرح کے نام سے کمینٹ کرتے تھے ،چڑھاتے تھے اور اور میرا مذاق بناتے تھے لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں میں نے دسویں تک پڑھائی کی حالانکہ میں دسویں میں فیل ہوگیا لیکن اس کے بعد میں نے پانچ سال تک ڈانس سیکھا اور اور مختلف پروگرام میں جا کر ڈانس کرنے لگا اور لوگ مجھے جاننے لگے میں نے اپنا کام شروع کیا.