اردو

urdu

گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری معاملہ پہنچا اسمبلی

By

Published : Mar 12, 2020, 8:29 PM IST

Updated : Mar 12, 2020, 9:04 PM IST

سال 2020 کے سفر حج کے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، لیکن اب تک گجرات میں حج کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری عمل میں نہیں آئی، جس پر سیاست شروع ہوچکی ہے اور یہ معاملہ گجرات اسمبلی میں پہنچ چکا ہے۔

گجرات حج کمیٹی کے سیکریٹری آر آر منصوری
گجرات حج کمیٹی کے سیکریٹری آر آر منصوری

دراصل گجرات میں گزشتہ دو سالوں سے نئے حج کمیٹی کی تشکیل نہیں دی گئی اور نہ ہی گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری کی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں گجرات اسمبلی اجلاس کے دوران گزشتہ کل ہی رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے اسمبلی میں سوال کرتے ہوئے کہا ریاست گجرات میں گزشتہ دو سالوں سے حج کمیٹی کی تشکیل نہیں کی گئی ہے، تو ریاستی حکومت حج کمیٹی کی تشکیل کرنا چاہتی ہے یا نہیں؟

اس پر حکومت نے یقین دہانی دی ہے کہ حج کمیٹی کی تشکیل کے لئے حکومت سرگرم ہے اور بہت جلد حج کمیٹی کی تشکیل دے دی جائے گی۔

اس معاملے پر گجرات حج کمیٹی کے سیکریٹری آر آر منصوری ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ،' خوشی کی بات ہے کہ جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ہم نے اس تعلق سے حکومت میں فائل میں جمع کر دی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کے چئرمین نہ ہونے کے باوجود بھی حج کمیٹی میں بہترین سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہے اور حجاج کرام کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس کے لیے ہر طرح کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ، 'اس سال سعودی ایئرلائنس کو عازمین حج کاقافلہ جانے کی ذمہ داری دی گئی ہے، اس لیے امید کی رہی ہے کہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو گی اورجو گزشتہ سالوں میں ہوا وہ دہرایا نہیں جاے گا۔'

گجرات میں امسال سفر حج پر جانے کے لیے 29540 درخواستیں موصول ہوئی تھی جن میں سے سال 2020 کے سفر حج کے لیے 7285 عازمین حج روانہ ہوں گے۔ جس کا قرہ اندازی آٹھ جنوری کو کیا جا چکاہے۔ فی الحال ویٹنگ لسٹ آنے کے بعد اور بھی عازمین حج کا نمبر سفر حج کے لیے لگ سکتا ہے۔

Last Updated : Mar 12, 2020, 9:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details