اردو

urdu

By

Published : May 31, 2021, 6:33 PM IST

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور اَن لاک کے حوالے سے ڈی سی ڈوڈہ کی پریس کانفرنس

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ضلع اسپتال ڈوڈہ میں 750 ایم پی ایل آکسیجن جنریشن پلانٹ کو فعال بنا دیا گیا ہے اور تمام وارڈز کو آکسیجن کی سپلائی کے لیے پائپ لائن کے ذریعہ منسلک کر دیا گیا ہے۔ آکیسجن سلینڈروں کو بھی بطور بیک اپ رکھا گیا ہے۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر اُن کو استعمال میں لایا جا سکے۔

ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور اَن لاک کے حوالے سے ڈی سی ڈوڈہ کی پریس کانفرنس
ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور اَن لاک کے حوالے سے ڈی سی ڈوڈہ کی پریس کانفرنس

ڈی سی نے اَن لاک کے حوالے سے بتایا کہ 'اُنہوں نے گائیڈ لائن کے مطابق ضلع میں لاک ڈاؤن کو ہٹا دیا ہے۔ اب صرف ہفتہ وار لاک ڈاؤن جو جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک جاری رہے گا جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ڈوڈہ میں بھی جاری رہے گا۔

ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور اَن لاک کے حوالے سے ڈی سی ڈوڈہ کی پریس کانفرنس

اس کے علاوہ قصّبہ ڈوڈہ میں مارکیٹ کو کھولنے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔ کورونا کرفیو سے قبل جو ہفتہ وار لاک ڈاؤن میں دکانوں کے کھلنے کا طریقہ کار تھا، اُسی طرز پر یہ کاروباری اِدارے کھولے جائیں گے۔

حکم نامہ کے مطابق ہفتہ میں دو دِن مکمل لاک ڈاؤن اور پانچ دِنوں میں مختلف دکانوں کو متبادل دِن دکانیں کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ پندرہ دِن تک جاری رہے گا چونکہ پانچ دِن میں کچھ دکانوں کو صرف دو دِن کھولنے کا وقت ملا ہے۔ اُن کو تین دِن کے زمرے میں لایا جائے گا۔ اس ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور متبادل دِن مارکیٹ کھولنے کے عمل کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لئے پولیس، مجسٹریٹ کو ہدایات دی گئی ہیں جو اس بات کو یقینی بنائیں گے۔

ڈی سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور گائیڈ لائن کی پاسداری کریں۔اگر اس دوران احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ ہم اُسی پوزیشن پر پہنچ جائیں گے جہاں سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا'۔

ڈوڈہ قصّبہ کے علاوہ دیگر مارکیٹس میں متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے حساب سے کام کریں۔ دکانوں کو دائیں جانب سے ایک دِن بند اور دوسرے دِن بائیں جانب کھولیں۔ ڈی سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'پنتالیس برس سے زائد عمر کے تمام لوگ ویکسین لگوائیں۔کیونکہ بہت لوگ ابھی ویکسین نہیں لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details