اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیچرز ڈے کے موقع پر صدرجمہوریہ کا اساتذہ کو پیغام

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہلک کورونا وائرس کے دوران اساتذہ کے کام کرنے کے انداز میں تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اساتذہ نے آن لائن تعلیم کے چیلنج کو قبول کیا اور اسٹوڈنٹس کی مدد کی جبکہ بلاتعطل تعلیم کے لیے اقدامات کئے۔

ram nath kovind
ram nath kovind

By

Published : Sep 4, 2021, 9:05 PM IST

Updated : Sep 4, 2021, 9:15 PM IST

ٹیچرز ڈے کے موقع پر صدر جمہوریہ نے اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہا کہ ماہر تعلیم اور بھارت کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی سالگرہ کی یاد میں ٹیچرز ڈے منایا جاتا ہے، اس موقع پر میں تمام اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'ٹیچرز ڈے ایک ایسا موقع ہے جب ہم اپنی قوم کے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں جو ہمارے بچوں کی فکری اور اخلاقی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنی روایات میں ہم اساتذہ کو دیوتا کے برابرسمجھتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کووڈ 19 عالمی وبا کے دوران اساتذہ کے کام کرنے کے انداز میں بھی بڑی تبدیلی آئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہمارے اساتذہ نے تعلیم کے آن لائن طریقوں کے ہر چیلنج کو قبول کیا اور طلباء کی ہموار تعلیم کے لیے مضبوط اقدامات کیے۔

رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'اس موقع پر ہم سب ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر میں بیش قیمت تعاون کے لیے پوری ٹیچنگ برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Last Updated : Sep 4, 2021, 9:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details