اردو

urdu

آڈ ایون منصوبہ کو چیلنج دینے والی عرضی واپس

By

Published : Sep 18, 2019, 1:49 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:24 AM IST

دہلی حکومت کے آڈ اور ایون اسکیم کےخلاف چیلنج دینے والی عرضی نیشنل گرین ٹریبیونل( این جی ٹی) نے سماعت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دہلی میں آڈ ایون پر آج سماعت

واضح رہے کہ دہلی حکومت کے جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہلی میں 4 نومبر سے 15 نومبر تک آڈ ایون کے ضابطے کو نافذ کیا جائے گا، جس کو این جی ٹی میں چیلنج کیا گیا تھا، جس پر آج این جی ٹی میں سماعت ہونے والی تھی۔

وکیل گورو بنسل کی داخل کردہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت آڈ اور ایون نافذ نہیں کرسکتی ہے۔دہلی حکومت کی ایجنسی این جی ٹی کو پہلے ہی اطلاع دے چکی ہے دہلی میں آڈ اور ایون کامیاب نہیں رہا ہے۔

این جی ٹی نے اس پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔اس کے بعد شکایت کردہ نے دہلی حکومت کے خلاف چیلنج کرنے والی عرضی کو واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ این جی ٹی کی وجہ سے دہلی حکومت نے اس سے پہلے آڈ اور ایون اسکیم کو نافذ نہیں کیا تھا۔

دراصل 4 جولائی 2016 کو مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دہلی حکومت کے آڈ اور ایون منصوبے سے دہلی کی حالت پہلے کے مقابلے بدتر ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آڈ اور ایون نافذ ہونے کے پہلے (پرٹیکولیٹ مئیٹر)پی ایم 2.5 کا لیول 400 تھا۔لیکن آڈ اور ایون کے نافذ ہونے کے دوران 600 سے بڑھ کر 700 تک پہنچ گیا تھا۔آڈ اور ایون کے دوران پی ایم 10سے بڑھ کر 1200 تک پہنچ گیا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 1:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details