سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کمشنر کے طور پر راکیش استھانا SC Notice To Rakesh Asthana کی تقرری کے سلسلے میں جمعہ کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ Justice DY Chandrachud اور جسٹس اے ایس بوپنا Justice AS Bopanna نے مرکزی حکومت کے علاوہ گجرات کیڈر کے 1984 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر راکیش استھانا کو نوٹس جاری کیا ہے۔
مرکزی حکومت کے ذریعہ استھانا کی تقرری کو دہلی ہائی کورٹ نے 12 اکتوبر کو قانونی قرار دیا تھا اور اس تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارجکر دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر آج مرکز اور استھانا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے دو ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔
عدالت عظمی نے سینئیر وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعہ 18 نومبر کو جلد سماعت کرنے کی اپیل پر آج سماعت کی اجازت دی تھی۔ مسٹر بوشن نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت اپیل کی تھی، جسے قبول کرلیا گیا تھا۔