اردو

urdu

Sonia Gandhi Report on PM Security Lapse: وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی پر سونیا گاندھی نے چنی سے کی بات

By

Published : Jan 7, 2022, 10:03 AM IST

بدھ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں ہوئے کوتاہی کو لے کر کانگریس صدر سونیا گاندھی Sonia Gandhi on MP Security Lapse نے پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی سے بات کی اور پورے واقعے کے بارے میں دریافت کیا۔

Sonia Gandhi Report on PM Security Lapse
Sonia Gandhi Report on PM Security Lapse

بدھ کے روز مودی پنجاب کے بٹھنڈا کے راستے فیروزپور Firozpur Punjab جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں ایک فلائی اوور پر تقریبا 20 منٹ تک کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے رکنا پڑا تھا۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی کے حوالے سے کانگریس صدر نے جمعرات کو پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی سے بات کی اور ان سے پورے واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ Sonia Gandhi Report on PM Security Lapse۔ اس دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم پورے ملک کے ہیں اور اگر ان کی حفاظت میں کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی سی ایم چرنجیت سنگھ چنی نے سونیا گاندھی کو پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا Punjab Chief Minister Charanjit Singh Channi ۔

بدھ کے روز پنجاب کے بٹھنڈا میں ایک فلائی اوور پر وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ قریب 20 منٹ تک روکنا پڑا تھا PM Modi in Punjab۔ وہ فیروزپور میں ایک ریلی کو خطاب کرنے جا رہے تھے کہ اسی دوران کسانوں نے سڑک پر پہنچ کر احتجاج کیا، جس کی وجہ سے وزیر اعظم کو ریلی منسوخ کرنی پڑی تھی۔ بٹھنڈا ایئرپورٹ پر لوٹنے پر وزیر اعظم مودی نے افسران سے کہا تھا کہ اپنے سی ایم کو تھینکس کہنا کہ میں بتھنڈا ایئرپورٹ تک زندہ لوٹ پایا۔

حالانکہ کانگریس پارٹی نے کہا کہ مودی آئیندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی فائدہ کے لئے اس واقعے کا استعمال کر رہی ہے۔

کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بھگیل سمیت دیگر کانگریسی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ مودی لوگوں کی کم تعداد کی وجہ سے فیروزپور ریلی میں شامل نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:

وہیں دوسری طرف پنجاب سے کانگریس کے رکن پارلیمان منیش تیواری نے اس معاملے کی ہائی کورٹ کی نگرانی میں تفتیش کرانے کی مانگ کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details