اردو

urdu

By

Published : Feb 14, 2022, 8:40 PM IST

Updated : Feb 15, 2022, 12:03 PM IST

ETV Bharat / state

Urdu Not Mandatory for BUMS: بی یو ایم ایس کے لیے اردو کی لازمیت ختم کرنے کی متنازع ہدایت

وزارت آیوش نے بی یو ایم ایس کورسز کیلئے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ کالجوں کو ای میل کے ذریعے اس تبدیلی سے آگاہ کیا گیا ہے کہ اب بی یو ایم ایس کے داخلوں میں دسویں جماعت میں اردو، فارسی اور عربی کی لازمیت ختم کر دی گئی ہے۔ayush ministry allows admission to bums without urdu

وزارت آیوش نے  بی یو ایم ایس کے لیے اردو کا لزوم ختم کرنے کا فیصلہ کیا
وزارت آیوش نے بی یو ایم ایس کے لیے اردو کا لزوم ختم کرنے کا فیصلہ کیا

وزارت آیوش Ministry of AYUSH کی جانب سے یونانی سے متعلق بی یو ایم ایس کے داخلہ کی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ کالجوں کو ای میل کے ذریعے اس تبدیلی سے آگاہ کیا گیا ہے کہ اب بی یو ایم ایس کے لیے داخلوں میں دسویں جماعت میں اردو، فارسی اور عربی کی لازمیت ختم کر دی گئی ہے۔ پہلے 10ویں جماعت میں اردو کا ہونا لازمی تھا۔ Earlier Urdu was Compulsory in 10th Class

وزارت کے ذریعے جاری اس نئے سرکلر کے خلاف اب آواز اٹھ رہی ہے کہ اس سے نہ صرف طب یونانی کا وقار خطرہ میں ہے Prestige of Greek Medicine is at Stake بلکہ ان طلباء کا مستقبل بھی خطرہ میں ہے جنہیں بی یو ایم ایس میں اردو پڑھے بغیر ہی داخلہ دیا جائے گا۔ کیونکہ اس کا لٹریچر اور تمام تر مواد اردو زبان میں ہی موجود ہے۔ ایسے میں غیر اردو داں طلباء کیسے اس کی تعلیم حاصل کر پائیں گے۔

وزارت آیوش نے بی یو ایم ایس کے لیے اردو کا لزوم ختم کرنے کا فیصلہ کیا

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ماہرین سے بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزارت آیوش کا یہ فیصلہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے اگر ابھی اردو کے طلباء کے لیے بھی ثقیل اردو سمجھنا مشکل ہوا کرتا تھا اب اگر غیر اردو طلباء کے داخلے اس میں ہونے لگے تو مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ آیورویدھ کا تمام لٹریچر ہندی اور سنسکرت زبان میں ہے، سدھا کا لٹریچر تمل زبان میں اور ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی کا انگریزی زبان میں لٹریچر موجود ہے اسی طرح طب یونانی کا لٹریچر اردو، عربی اور فارسی میں موجود ہے۔ ایسے میں اگر اردو کو ختم کر دیا جائے تو طب یونانی کس زبان میں پڑھائی جائے گی؟ کیا طلباء کے لیے اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں مواد موجود ہے؟ یہ تمام سوالات فی الحال لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 15, 2022, 12:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details