اردو

urdu

Taiwan Economic Cultural Centre جامعہ کا تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ مفاہمت

By

Published : Feb 23, 2023, 7:05 AM IST

قومی دار الحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تائیوان حکومت کے تعاون سے تائیوان مطالعہ سینٹر قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی تاکہ مختلف علوم و فنون اور ابھرتی ہوئی نئی ٹکنالوجیز کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کی راہ ہموار کی جاسکے۔Taiwan Economic Cultural Centre

Etv BharatTaiwan Economic Cultural Centre
Etv BharatTaiwan Economic Cultural Centre

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے چینی زبان کی تدریس و تحقیق کے میدان میں علمی اشتراک کو مضبوط کرنے کے لیے ہندوستان میں تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے۔ اس مفاہمت نامے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور تائیوان میں دیگر سرکردہ تعلیمی وتحقیقی اداروں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کی راہیں ہموار ہوں گی۔

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پرفیسر نجمہ اختر اور ہندوستان میں تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ایچ۔ای۔سفیر باؤشوآن جیر، نمائندے تائیوان کی موجودگی میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری، مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ایجوکیشن ڈویژن، ٹی ای سی سی، نئی دہلی کے ڈائریکٹر پیٹرز چین نے دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر جیر نے ہندوستانی طلبا کے لیے منڈارن چینی زبان سیکھنے سے جو امکانات پید اہوں گے اس کے متعلق گفتگو کی اور کہاکہ ایسے طلبا کے لیے ملازمت کے امکانات روشن ہوں گے کیوں کہ تائیوان کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کررہی ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے تائیوان حکومت کے تعاون سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تائیوان مطالعہ سینٹر قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ مختلف علوم و فنون اور ابھرتی ہوئی نئی ٹکنالوجیز کے ساتھ وسیع تر بنیادوں پر اشتراک کی راہ ہموار ہوسکے۔

مزید پڑھیں: جرمنی کی اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی کی ٹیم کا جامعہ دورہ

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف علوم و فنون اور نئی ٹکنالوجیز کی راہ ہموار کرنے کے لئے مختلف نئے کورسز اور مختلف کمپنیوں اور ممالک کے ساتھ اشتراک کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details