اردو

urdu

By

Published : Aug 14, 2021, 8:44 PM IST

ETV Bharat / state

بھارتی جمہوریت مضبوط ترین: صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان تعطل پر تبصرہ کیے بغیر ہفتہ کے روز کہا کہ بھارتی جمہوریت طاقتور ہے اور پارلیمانی نظام پر مبنی ہے، جس میں پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر شمار کیا جاتا ہے۔

بھارتی جمہوریت مضبوط ترین: صدر جمہوریہ
بھارتی جمہوریت مضبوط ترین: صدر جمہوریہ

رام ناتھ کووند نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کے معماروں نے عوام کے ضمیر پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور 'ہم ہندوستان کے لوگ' اپنے ملک کو ایک طاقتور جمہوریت بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "پچہتر سال پہلے جب ہندوستان نے آزادی حاصل کی تھی، تب بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ ہندوستان میں جمہوریت کامیاب نہیں ہوگی۔ ایسے لوگ شاید اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ قدیم زمانے میں جمہوریت کی جڑیں ہندوستان کی اس سرزمین میں پنپ چکی تھیں۔ اور جدید دور میں بھی ہندوستان بلا امتیاز تمام بالغ افراد رائے دہی حق کا دینے میں متعدد مغربی ممالک سے آگے رہا ہے"۔

صدر نے کہا کہ "جب ہم اپنی جمہوریت کے گزشتہ 75 برسوں کے سفر پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ترقی کی راہ پر ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ مہاتما گاندھی جی نے ہمیں سکھایا کہ غلط سمت میں تیز قدم اٹھانے سے بہتر ہے کہ صحیح سمت میں سست مگر ٹھوس قدم اٹھائیں۔ عالمی برادری متنوع روایات سے مالا مال ہندوستان کی سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت کی شاندار کامیابی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جشنِ آزادی مشاعرہ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ "ہمارا ملک، بہت سے دوسرے ممالک کی طرح، بیرونی حکمرانی کے دوران بہت زیادہ ناانصافیوں اور مظالم کا شکار ہوا۔ لیکن ہماری خصوصیت یہ تھی کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان کی تحریک آزادی سچ اور عدم تشدد کے اصولوں پر مبنی تھی۔ انہوں نے اور دیگر تمام قومی ہیروز نے نہ صرف ہندوستان کو نوآبادیاتی حکمرانی سے آزاد کرنے کا راستہ دکھایا بلکہ قوم کی تعمیر نو کا روڈ میپ بھی پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستانی اقدار اور انسانی وقار کی بحالی کے لیے بھی بہت کوششیں کیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details