اردو

urdu

By

Published : Oct 12, 2019, 8:12 PM IST

ETV Bharat / state

آر ٹی آئی عوام کا اعتماد برقرار رکھنے میں کامیاب: وزیرداخلہ

وزیرداخلہ کہا کہ حق اطلاعات قانون کا اصل مقصد نظام میں عوام کا اعتماد برقرار رکھنا ہے اور یہ اس میں کامیاب رہا ہے۔

وزیرداخلہ امت شاہ

وزیرداخلہ امت شاہ نے مرکزی انفارمیشن کمیشن (آر ٹی آئی) کے 14ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور جوابدہی یہ دونوں ایسے اعضا ہیں جس کی بنیاد پر ہی اچھی انتظامیہ اور گڈ گورننس دی جا سکتی ہے۔

آر ٹی آئی عوام کا اعتماد برقرار رکھنے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ شفافیت اور احتساب دونوں کو آگے بڑھانے کے لیے آر ٹی آئی ایکٹ نے بڑا تعاون کیا ہے۔

حق اطلاعات قانون کا اصل مقصد نظام میں عوام کا اعتماد برقرار رکھنا

انہوں نے کہا کہ ملک میں ضروری تھا کہ لوگوں کا اعتماد حکومت اور نظام میں قائم ہو اور لوگوں کی شرکت بھی نظام کے اندر آئے۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے مرکزی انفارمیشن کمیشن (آر ٹی آئی) کے 14ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا

انہوں نے کہا کہ آزادی کے پہلے انتظامیہ کا مقصد اپنے آقاؤں کی خواہش کی تکمیل کرنا تھا، اس کی وجہ سے طویل عرصہ سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان بڑی کھائی بن گئی تھی۔

شفافیت اور احتساب دونوں کو آگے بڑھانے کے لیے آر ٹی آئی ایکٹ نے بڑا تعاون کیا

وزیر داخلہ نے کہا 'میں مانتا ہوں کہ ہماری جمہوریت کے سفر میں آر ٹی آئی ایکٹ بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوا ہے'۔

گزشتہ 14 برس میں آر ٹی آئی ایکٹ کی وجہ سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان فرق کو مٹانے میں بہت مدد ملی ہے اور عوام کا انتظامیہ اور سسٹم کے تئیں اعتماد بھی مستحکم ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details