اردو

urdu

By

Published : May 8, 2022, 9:10 PM IST

ETV Bharat / state

FIR Registered Against Demonstrators: کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج

دہلی پولیس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق کیجریوال کی رہائش گاہ پر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں لی گئی تھی، اس کے باوجود بی جے پی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ اس مظاہرے میں دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا سمیت پارٹی کے کئی لیڈر اور کارکن شامل تھے۔ اس دوران بی جے پی لیڈروں نے سی ایم کیجریوال پر ہٹلرازم کے الزامات لگائے۔ FIR Registered against Demonstrators in Delhi

کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج
کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی:بی جے پی کے سکھ لیڈر تجیندر سنگھ بگا کی گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ دہلی پولیس نے ہفتہ کو دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے گھر کے باہر مظاہرے کرنے پر بی جے پی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ FIR Registered against Demonstrators in Delhi

دہلی پولیس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے، دہلی پولیس کے مطابق کیجریوال کی رہائش گاہ پر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ اس کے باوجود بی جے پی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ اس مظاہرے میں دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا سمیت پارٹی کے کئی لیڈر اور کارکن شامل تھے۔ اس دوران بی جے پی لیڈروں نے سی ایم کیجریوال پر ہٹلرازم کے الزامات لگائے۔

یاد رہے کہ جمعہ کوبی جے پی کے سکھ لیڈرتجندر سنگھ بگا کی گرفتاری کو لے کر ہائی وولٹیج ڈرامہ ہوا۔ بگا کو کیجریوال کے خلاف ریمارکس کے سلسلے میں پنجاب پولیس نے ان کی دہلی کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا، لیکن ہریانہ پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔بعد میں ہریانہ پولیس نے بگا کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا۔ بگا کے والد نے دہلی پولیس میں اپنے بیٹے کے اغوا کی شکایت درج کرائی تھی۔اس سلسلے میں بی جے پی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف مورچہ کھول دیا اور ان کے خلاف ان کی رہائش گاہ پر احتجاج کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کارکنان کواحتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور مظاہرین کو پہلے ہی کہہ دیا گیا تھاکہ آپ یہاں بھیڑ جمع نہیں کر سکتے، یہ غیر قانونی ہے، اس کے باوجود احتجاج کیا گیا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ جہاں عام آدمی پارٹی تجندر بگا کو لے کر جارحانہ رہی ہے وہیں بی جے پی بھی دفاعی موڈ میں نظر آ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details