اردو

urdu

By

Published : Feb 15, 2022, 1:32 PM IST

ETV Bharat / state

Madrasas, Vedic Pathshalas Be Part Of RTE Act: مدرسہ اور ویدک کورس کو قانون حق تعلیم کے تحت لانے کا مطالبہ

سپریم کورٹ کی جانب سے عرضی پر سماعت سے انکار کے بعد اشونی اپادھیائے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عرضی میں یکساں نصاب کے لیے رہنما خطوط جاری کرنے اور مشترکہ نصاب کے نفاذ کی مانگ کی گئی تھی-Supreme Court Refuses To Entertain Plea Challenging RTE Act

ہائی کورٹ
ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مدرسہ اور ویدک پاٹھ شالہ کو بھی حق تعلیم قانون کے تحت لایا جائے۔ یہ عرضی بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے نے دائر کی ہے۔PIL In Delhi HC Seeks Madrasas, Vedic Pathshalas Be Part Of RTE Act


سپریم کورٹ کی جانب سے عرضی پر سماعت سے انکار کے بعد اشونی اپادھیائے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عرضی میں یکساں نصاب کے لیے رہنما خطوط جاری کرنے اور مشترکہ نصاب کے نفاذ کی مانگ کی گئی تھی۔ درخواست میں حق تعلیم قانون کی کچھ دفعات کو من مانی اور غیر معقول بتایا گیا تھا۔ یہ آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 16 کے خلاف ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ میں نہ صرف مفت تعلیم بلکہ معاشی اور سماجی امتیاز کے بغیر معیاری تعلیم کا حق بھی فراہم کیا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details