اردو

urdu

By

Published : Feb 18, 2020, 8:34 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:40 PM IST

ETV Bharat / state

پرانی دہلی کے لذیذ پکوان

پرانی دہلی اپنے لذیذ پکوان اور چٹپٹے ذائقوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، ایسے میں اگر آپ ان ذائقوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو یہ آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔

پرانی دہلی اپنے لذیذ پکوان اور چٹپٹے ذائقوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے
پرانی دہلی اپنے لذیذ پکوان اور چٹپٹے ذائقوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے

قومی دارالحکومت دہلی اپنے لذیذ پکوان اور چٹپٹے ذائقوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، ایسے میں اس فوڈ فیسٹیول کا آغاز یوم عشاق یعنی 14 فروری کو ہوا، اور اس وقت سے ہی لذیذ کھانوں کے شوقین قرب و جوار سے پرانی دہلی کی تہذیب میں ڈوبے اس جشن سے محظوظ ہورہے ہیں، تاہم یہ فیسٹیول 29 فروری تک جاری رہے گا۔

پرانی دہلی کے چٹخارے لذیذ پکوان

دارالحکومت دہلی کے کراؤن پلازہ ہوٹل میں دہلی کے چھ منتخب اور لذیذ قسم کے پکوانوں کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا اور پرانی دہلی کی تہذیب کو دور جدید کے لباس سے مزین کیا گیا۔

پرانی دہلی اپنے لذیذ پکوان اور چٹپٹے ذائقوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے

اس جشن میں چکن چنگیزی، گوشت کا حلوہ، بٹیر کا سالن، اکبری مرغ مصالحہ، جہانگیری مٹن قورمہ جیسے لذیذ کھانے عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اس جشن کی سب سے خاص بات پرانی دہلی کی تھیم ہے جسے کراؤن پلازہ ہوٹل کے ایڈیسیہ نے ایک منفرد انداز میں پیش کیا ہے
اس فوڈ فیسٹیول کا آغاز یوم عشاق یعنی 14 فروری کو ہوا

کھانے کے شوقین افراد کے لیے محبت کا شربت بطورِ مقابلہ بھی رکھا گیا ہے جسے جیتنے والے شخص کو ایک برس تک رات میں مفت کھانے کے لیے انعام دیا جائے گا۔

یہاں مرزا غالب کی حویلی، پرانی دلّی کا چور بازار، فتح پوری کے مٹھائیاں، چاوڑی بازار کی چاٹ، اور سیتا رام بازار کی دولت کی چاٹ کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا

اس جشن کی سب سے خاص بات پرانی دہلی کی تھیم ہے جسے کراؤن پلازہ ہوٹل کے ایڈیسیہ نے ایک منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔

اس جشن میں تانترک بھسم کا لڈو، حبشی حلوہ، کراچی حلوہ، فروٹ کلفی، دولت کی چاٹ، فتح پوری کی لچھا ربڑی، سنہرے پپیتے کا حلوہ، حنیف کے فرنی اور شفیق کی کھیر کے ساتھ ساتھ دیگر اقسام بھی موجود تھیں

یہاں آپ پرانی دلی کے ان تمام پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو آپ نے کبھی بھی پرانی دہلی میں رہتے ہوئے نوش فرمائیں ہوں گے۔

پرانی دہلی کے اس جشن میں عماوسیہ کی رات والی دال، پنیر خونی مصالحہ، ویرانہ کٹلیٹ، چٹپٹی چڑیل، ڈائن کا تڑکا وغیرہ بھی تھے
اس فوڈ فیسٹیول کا آغاز یوم عشاق یعنی 14 فروری کو ہوام، جو 29 فروری تک جاری رہے گا

یہاں مرزا غالب کی حویلی، پرانی دلّی کا چور بازار، فتح پوری کے مٹھائیاں، چاوڑی بازار کی چاٹ، اور سیتا رام بازار کی دولت کی چاٹ کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس جشن میں چکن چنگیزی، گوشت کا حلوہ، بٹیر کا سالن، اکبری مرغ مصالحہ، جہانگیری مٹن قورمہ جیسے لذیذ کھانے عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں

پرانی دہلی کے اس جشن میں عماوسیہ کی رات والی دال، پنیر خونی مصالحہ، ویرانہ کٹلیٹ، چٹپٹی چڑیل، ڈائن کا تڑکا، تانترک بھسم کا لڈو، حبشی حلوہ، کراچی حلوہ، فروٹ کلفی، دولت کی چاٹ، فتح پوری کی لچھا ربڑی، سنہرے پپیتے کا حلوہ، حنیف کے فرنی اور شفیق کی کھیر کے ساتھ ساتھ دیگر اقسام کے لذیذ پکوان بھی اس جشن میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہاں آپ پرانی دلی کے ان تمام پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو آپ نے کبھی بھی پرانی دہلی میں رہتے ہوئے نوش فرمائیں ہوں گے
Last Updated : Mar 1, 2020, 6:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details