اردو

urdu

Delhi Slaughter House دہلی کے واحد مذبح خانہ میں سہولیات کا فقدان

By

Published : Jul 5, 2023, 12:29 PM IST

دہلی کے غازی پور میں واقع مذبح خانہ میں سہولیات کے فقدان سے دکاندار پریشان ہیں اسی موضوع پر آج دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے قصاب پورہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے یہ انتباہ کیا ہے کہ اگر انہیں وہ سہولیات فراہم نہیں کی گئی تو وہ سڑک جام کرکے اپنا احتجاج درج کرائیں گے۔

دہلی کے واحد مذبح خانہ میں سہولیات کا فقدان
دہلی کے واحد مذبح خانہ میں سہولیات کا فقدان

دہلی کے واحد مذبح خانہ میں سہولیات کا فقدان

دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں واقع دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشاد قریشی نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب دہلی کے قصاب پورا علاقہ سے غازی پور میں مذبح خانہ کو منتقل کیا گیا تھا جب ہمیں یہ امید دی گئی تھی کہ یہ مذبح خانہ ماڈرن ٹیکنالوجی سے بھر پور ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اس مذبح خانہ میں دہلی کی عوام کی خوراک کو پورا کرنے کی بھی صلاحیت ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا۔اس کے لیے دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کو بھی بارہاں خط و کتابت کے ذریعے آگاہ کیا گیا لیکن اب تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب غازی پور میں مذبح خانہ بنکر تیار ہوا تھا تو ہم سے کہا گیا تھا کہ اس مذبح خانہ میں 25 ہزار بکرے کاٹنے کی قوت ہے لیکن آج کی تاریخ میں یہاں صرف 5 ہزار بکرے ہی کٹ پاتے ہیں جس کے سبب دہلی کی عوام کو مکمل خوراک پورا کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gas Price Hiked کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

وہیں مذبح خانہ میں گندگی کا انبار لگا رہتا ہے پانی کی نکاسی کا سسٹم بالکل درست نہیں ہے اور جگہ جگہ چھتوں کے پتھر مصالحہ چھوڑ رہے ہیں حال ہی میں بکرے کھڑا کرنے کی جگہ چھت گر گئی تھی اور اس طرح کے حادثات اکثر یہاں دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں اور یہ سب ایم سی ڈی کے ذریعے مذبح خانہ کو کرائے پر دینے کی وجہ سے ہوا ہے حالانکہ ایم سی ڈی مذبح خانہ کو بغیر منافع کے چلانے کی پابند ہے لیکن وہ اس مذبح خانہ کو کمائی کا ذریعہ بنائی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details