اردو

urdu

By

Published : Dec 11, 2019, 11:15 AM IST

ETV Bharat / state

’میں شمال مشرق ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہوں‘

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پیش ہونے سے چند گھنٹے قبل ٹویٹ کیا کہ’ شہریت ترمیمی بل شمال مشرق ریاستوں پر مجرمانہ حملہ ہے اور حکومت کی طرف سے اس خطے کو نسلی طور پر صاف ستھرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

’میں شمال مشرق کے ساتھ کھڑا ہوں‘
’میں شمال مشرق کے ساتھ کھڑا ہوں‘

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’مودی-شاہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ شمال مشرق کی ریاستوں سے نسلوں کی صفائی کرے۔جبکہ یہ شمال مشرق پر ایک مجرمانہ حملہ ہے۔ میں شمال مشرق کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں‘۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں ہنگامہ برپا ہے۔ آسام کے کئی حصوں میں آتشزدگی اور احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل لوک سبھا سے 334 اراکین پارلیمان کی حمایت سے منظور ہوچکی ہے ۔اسے آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا جہاں زبردست ہنگامہ ہونے کے آثار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details