اردو

urdu

Sanjay Singh On Delhi Mayor بی جے پی من مانی طریقے سے اپنا میئر بنانا چاہتی ہے، سنجے سنگھ

By

Published : Jan 6, 2023, 6:51 PM IST

سنجے سنگھ نے کہا کہ آج کارپوریشن میں میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کا انتخاب ہے۔ بی جے پی کو دہلی کے عوام نے انتخابات سے پہلے ہی مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد بی جے پی نے خونی کھیل شروع کرتے ہوئے ہمارے کونسلر پروین کمار پر جان لیوا حملہ کیا۔Sanjay Singh On BJP

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نامزد کونسلروں کو ووٹنگ کا حق دینا چاہتی ہے تاکہ وہ من مانی طریقے سے اپنا میئر بنا سکے۔Sanjay Singh Says BJP wants to make its mayor Arbitrarily

راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ، ایم ایل اے سوربھ بھاردواج اور راجیہ سبھا ممبر سشیل گپتا نے جمعہ کو یہاں سوک سینٹر میں پریس کانفرنس کی۔ اس دوران سنگھ نے کہا کہ آج کارپوریشن میں میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کا انتخاب ہے۔ بی جے پی کو دہلی کے عوام نے انتخابات سے پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔ دہلی کے عوام نے بی جے پی کے خلاف مینڈیٹ دیا اور ان کے 15 سال کے غلط حکمرانی کو مسترد کردیا۔ بی جے پی ایوان میں خونی کھیل کھیل رہی ہے۔ اے اے پی کونسلر پروین کمار پر ایوان کے اندر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ بی جے پی کے سات ممبران اسمبلی اور کونسلروں کی موجودگی میں ان پر حملہ کر کے انہیں لہولہان کردیا گیا۔ ان کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔ ان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ کارپوریشن کی روایت کے مطابق منتخب کونسلروں کو پہلے حلف دلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے نامزد ممبر کو نہ تو میئر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا حق ہے اور نہ ہی ڈپٹی میئر اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔ اس سارے گھناؤنے کھیل میں کانگریس کا ہاتھ بی جے پی کے ساتھ ہے۔ کانگریس کے تمام نو کونسلر منتخب ہونے کے بعد یہاں آئے ہیں۔ ہر کوئی بی جے پی کی مدد کرنے لگا ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ کانگریس لیڈر نازیہ دانش کو حج کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز کو لیفٹیننٹ گورنر نے آج ہی بی جے پی کی درخواست پر منظور کر لیا ہے۔

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ نامزد کونسلر کبھی بھی ایوان کے اندر ووٹ نہیں دیتے۔ میئر کے انتخاب سے لے کر ڈپٹی میئر کے انتخاب تک یا ایوان سے جانے والی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر ہونے تک نامزد کونسلر کے ووٹ پر پابندی ہے۔ اب بے ایمانی سے بھارتیہ جنتا پارٹی ایم سی ڈی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ ہم اس بے ایمانی کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس وقت بی جے پی اور لیفٹیننٹ گورنر بے ایمانی پر اتر آئے ہیں۔ پوری دہلی ان کی بے ایمانی دیکھ رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی جانتی ہے کہ بی جے پی سے کیسے مقابلہ کرنا ہے۔ انہیں ان کی اپنی زبان میں جواب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP and AAP Councillors Clash ایم سی ڈی میں نو منتخب کونسلروں کی حلف برداری کے دوران ہنگامہ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details