اردو

urdu

By

Published : Mar 7, 2020, 11:59 PM IST

ETV Bharat / state

ملیالی چینلوں پر عائد پابندی ختم: جاوڈیکر

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے دو ملیالی چینلوں پر پابندی عائد کیے جانے کے واقعہ پر کہا ہے کہ مودی حکومت میڈیا کی آزادی کے تئیں اپنے عہد کی پابند ہے اور اس نے یہ پابندی فوراً ہٹا لی ہے نیز اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک ہسپتال میں جن اوشدھی کیندر پر منعقد پروگرام سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ایمرجنسی کے دوران اس وقت کی حکومت نے سینسرشپ عائد کر دی تھی اور ہم نے اس دوران اس کی مخالفت کی تھی۔ میں خود 16 ماہ جیل میں رہا تھا اور کئی دیگر افراد بھی 15 سے 20 ماہ جیل میں رہے تھے۔ مودی حکومت میڈیا کی آزادی کے تئیں پوری طرح عہد کی پابند ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ’کیرل کے دو چینلوں کو 48گھنٹے کے لیے بند کرنے کا حکم اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جاری کیا تھا۔ ان چینلوں نے کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے تھے جو متنازع تھے لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ان دونوں چینلوں کی نشریات پھر سے شروع کر دی گئی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور تفصیلات معلوم کی ہیں۔

جاوڈیکر نے کہا کہ ’ہم اس معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں کہ کن افسران کے کہنے پر یہ پابندی عائد کی گئی تھی'۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مودی حکومت میڈیا میں اظہار رائے کی آزادی کے سلسلے میں اپنے عہد پر قائم ہے لیکن یہ آزادی ذمہ داری کے ساتھ استعمال کی جانی چاہئے۔

جاوڈیکر نے کہا کہ 'میں دہلی جا کر اس پورے معاملے کو دیکھوں گا اور ضروری ہدایت دوں گا'۔

خیال رہے کہ ان دونوں چینلوں پر کل شام ساڑھے سات بجے سے لے کر آٹھ مارچ کی شام سات بجے تک کے لیے پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس پر صحافیوں نے سخت ناراضگی ظاہر کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details