اردو

urdu

نوٹا سے بھی کم ووٹ ملے عآپ کو

By

Published : Oct 25, 2019, 10:54 AM IST

مہاراشٹر اور ہریانہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا کل اعلان کردیا گیا، جن میں بی جے پی اور کانگریس نے بہتر کارکردگی پیش کی تو وہیں عام آدمی پارٹی کو نوٹا سے بھی کم ووٹ ملے۔

دہلی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کو محض 0.48 فیصد ہی ووٹ ملے اور مہاراشٹر میں بھی محض 0.11 فیصد ہی ووٹ ملے۔ ان نتائج کے سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے دہلی وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال سے سوال کیا تو وہ ان سوالوں کو نظرانداز کردیا۔

انتخابی سوالوں کا جواب نہیں دیا اروند کیجریوال نے، دیکھیں ویڈیو

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ایک ہسپتال کی تقریب میں پہنچے تھے، جہاں انتخابی نتائج میں عام آدمی پارٹی کی کارکردگی پر ای ٹی وی بھارت نے سوال کیا تھا۔ جس پر اروند کیجریوال نے کوئی جواب نہیں دیا اور یہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے کہ ابھی صرف ہسپتال کے اوپر بات کریں گے۔

غورطلب ہے کہ عام آدمی پارٹی نے ہریانہ کی 90 میں سے 46 نششتوں پر اور مہاراشٹر کی 24 نششتوں پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ یعنی دو ریاستوں میں کل ملا کر عام آدمی پارٹی نے 90 نششتوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا، لیکن ان میں سے کسی بھی نشست سے عام آدمی پارٹی کمال نہیں دکھا سکی۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، بیشتر نششتوں پر عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو 1000 سے کم ووٹ ملے اور ان میں سے تقریباً سبھی نشستوں پر ان کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی۔

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ میں عوام کو لبھانے والا انتخابی منشور تیار کیا تھا۔ جہاں ہریانہ کی عوام کی فوج میں تعداد کو دیکھ کر اعلان کیا تھا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو جوان کی شہادت پر ایک کروڑ روپے دے گی۔
ساتھ ہی کسانوں کے لیے سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا، وہیں ایک اہم وعدہ منشیات سے آزاد ریاست بنانے کا بھی تھا۔

مہاراشٹر کو بھی لیکر عام آدمی پارٹی نے انتخابی منشور میں کئی وعدے کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ مہاراشٹر کو اس کی 'فیلڈ اسٹیٹ' والی شناخت سے نکال کر ایک مضبوط اور مستحکم ریاست بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ عام آدمی پارٹی کی ہریانہ اکائی نے الیکشن تو لڑا تھا، لیکن اس میں پارٹی کے بڑے رہنماؤں کا کوئی رول نظر نہیں آیا ۔ نہ تو اروند کیجریوال نے اپنے امیدواروں کے لیے کوئی ریلی کی اور نہ ہی پارٹی کے بڑے رہنما نے کوئی ریلی کی۔

حالانکہ اروند کیجریوال نے مہاراشٹر کی ایک امیدوار پرومیتا گوسوامی کے لیے ایک ریلی ضرور کی۔ پرومیتا کو 3555 ووٹ ملے ہیں اور اس انتخابی نتائج میں کسی بھی عام آدمی پارٹی کے امیدوار کو ملے ووٹوں میں سب سے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details