اردو

urdu

By

Published : Nov 2, 2019, 8:42 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 9:08 PM IST

ETV Bharat / state

افغانستان: سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک

افغانستان کے تخار صوبے کے ضلع کلفغان میں ہفتے کے روز ایک مسافر بس پلٹنے کے سبب چھ افراد کی موت ہوگئی اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

افغانستان: سڑک حادثے میں چھ افراد کی موت، 10 زخمی

ریاستی حکومت کے ترجمان محمد جواد ہزاری نے کہا کہ 'بس بدخشاں صوبے سے سنیچر کی صبح کابل جارہی تھی اور راستے میں ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہوگئی اور خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ علاوہ ازیں دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں کچھ کی حالت سنگین ہے۔'

پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بس ڈرائیور زندہ ہے یا حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 9:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details