اردو

urdu

By

Published : Mar 12, 2020, 5:19 PM IST

Updated : Mar 12, 2020, 5:34 PM IST

ETV Bharat / state

پی ایف آئی کے دہلی صدر اور سکریٹری 7 دن کی تحویل میں

دہلی پولیس نے شاہین باغ میں جاری احتجاج میں فنڈنگ کے معاملے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دہلی صدر محمد پرویز اور سیکریٹری الیاس کو 7 دن کی تحویل میں لیا ہے۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دہلی صدر اور سکریٹری کو 7 دنوں کی ریمانڈ
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دہلی صدر اور سکریٹری کو 7 دنوں کی ریمانڈ

واضح رہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر الزام ہے کہ تنظیم نے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے لیے کروڑوں کی فنڈنگ کی ہے اور شیو وہار کے رہنے والے الیاس کے خلاف دہلی فسادات میں ان کے رول پر جانچ کی جارہی ہے۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دہلی صدر اور سکریٹری کو 7 دنوں کی ریمانڈ

آج صبح دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ان دونوں کو گرفتار کیا تھا، اس کے بعد انہیں پٹیالہ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسپیشل سیل کو 7 دنوں کی ریمانڈ ملی ہے۔

آج صبح ان دونوں سے پوچھ گچھ کے لیے اسپیشل سیل کی آفس میں ای ڈی کی ٹیم بھی پہنچی ہے، جہاں ان دونوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دہلی تشدد کے دوران پی ایف آئی کے کن کھاتوں سے دوسرے کین کھاتوں میں فنڈ ٹرانسفر کیے گئے ہیں اور ان کے فنڈنگ کے سورسیز کیا ہےاس کے علاوہ اس پورے معاملے میں کون کون ملوث ہے اس سے متعلق سوالات بھی ان سے پوچھے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے پی ایف آئی سے وابستہ 40 افراد پر نگاہ بنائے رکھے ہوئے ہیں، اور اس سے قبل پولیس نے دانش نامی شخص کو دہلی فسادات میں فنڈنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے الزام عائد کیا تھا کہ پی ایف آئی، کانگریس عام آدمی پارٹی سی اے اے کے خلاف احتجاج کے لیے فنڈنگ کررہے ہیں۔

اور اس کے بعد سے ہی پی ایف آئی کے درجنوں ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں حالانکہ پی ایف آئی اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی آئی ہے۔

Last Updated : Mar 12, 2020, 5:34 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details