اردو

urdu

By

Published : Jul 9, 2020, 4:51 PM IST

ETV Bharat / state

پدوچیری میں کورونا وائرس کے 49 نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مرکز کے زیر انتظام خطہ پدوچیری میں کورونا وائرس کے 49 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد خطے میں زير علاج متاثرین کی تعداد 565 ہوگئی، جبکہ اس مہلک وائرس سے دو مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

49 new corona cases in puducherry
پدوچیری میں کورونا وائرس کے 49 نئے کیسز

وزیر صحت ملادی کرشن راؤ نے میڈیا میں جاری ایک ویڈیو کلپ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مرکز کے زیر انتظام خطے میں کورونا وائرس سے دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔


جمعرات کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی کووڈ- 19 کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے مزید دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کریائیکل گورنمنٹ جنرل اسپتال میں اور دوسرا گورنمنٹ میڈیکل کالج میں زیر علاج تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام 49 نئے کیسز پدوچیری کے علاقے سے ہیں جن میں سے 42 افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اور سات کو زیپمار میں داخل کیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں تقریبا 36 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، ان میں سے 14 گورنمنٹ میڈیکل کالج میں، چار زپمار میں ، 12 کووڈ کیئر سینٹر میں، پانچ ماہے گورنمنٹ اسپتال میں اور ایک کرائیکل گورنمنٹ اسپتال میں تھا۔


اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 373 ، زیپمار میں 111، کوویڈ کیئر سینٹر میں 27 ، کرائیکل گورنمنٹ جنرل اسپتال میں 32، یانم سرکاری اسپتال میں 20 اور ماہےسرکاری اسپتال میں دو مریض زیر علاج ہیں۔


ریاست میں ابھی تک 1200 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں سے 619 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اور 565 مریض ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


وزیر صحت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ہلاک ہونے والے دو افراد میں سے پہلا 48 سالہ شخص سلطانپیٹ کا باشندہ ہے جس کا گزشتہ شام زیپمار میں انتقال ہوگیا۔ مریض گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھا اور وہ کورونا مثبت بھی تھا۔


دوسرا 60 سالہ مریض پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھا اور کورونا مثبت پایا گیا تھا، جو گزشتہ شام کرائیکل اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ کرائیکل میں کورونا متاثرہ مریض کی یہ پہلی موت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پروٹوکول کے مطابق لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں ہیں۔


وزیر صحت نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے ایک ملازم کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ بدھ کے روز لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی سمیت عملہ کے 37 ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیاگیا۔ ایک ملازم کو چھوڑ کر بیدی اور دیگر ملازمین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔


راؤ نے کہا کہ جانچ کے لیے اب تک 21،242 افراد کے نمونے لیے جاچکے ہیں اور 253 افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ بدھ کے روز کورونا کے لیے 772 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 49 کے ٹیسٹ کی رپورٹیں مثبت آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details