اورنگ آباد: ریاست بہار میں اورنگ آباد ضلع کے داؤد نگر تھانہ علاقے میں سون ندی میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔ پولس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ کالی استھان گھاٹ پر اتوار کی دیر شام جیتیا تہوار کے موقع پر نہانے کے دوران سون ندی میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت ہوگئی۔ children Drowned in Sone River
مرنے والوں میں ضلع کے داؤد نگر تھانہ علاقہ کے امرت بیگھہ کے رہنے والے منوج پاسوان کا آٹھ سالہ بیٹا سونو، راجکمار پاسوان کا 12 سالہ بیٹا کیشو اور تھانہ گوہ کے علاقے میرپور کا رہائشی جتیندر پاسوان کا 8 سالہ بیٹا شیوا شامل ہیں۔